ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا کے ساتھ سرحد پر دیوار کے اخراجات ہم ادا نہیں کریں گے: صدرِ میکسیکو

امریکا کے ساتھ سرحد پر دیوار کے اخراجات ہم ادا نہیں کریں گے: صدرِ میکسیکو

Thu, 12 Jan 2017 19:45:55  SO Admin   S.O. News Service

میکسکوسٹی،12جنوری(آئی این ایس انڈیا)میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتو نے امریکا کے آئندہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے باہمی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ایک تازہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کیا تھا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر ایک دیوار تعمیر کریں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس دیوار کی تعمیر کے اخراجات بھی جلد یا بدیر میکسیکو کو ہی ادا کرنا پڑیں گے۔ جواب میں میکسیکو کے صدر نے میکسیکو سٹی میں ڈپلومیٹک کور کی سالانہ کانگریس کے موقع پر کہا کہ میکسیکو اس دیوار کے اخراجات ادا نہیں کرے گا۔
 


Share: